ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق کاظم جلالی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران لبنان اور عالم اسلام کے عوام کا یہ پرزور مطالبہ ہے کہ عالم اسلام کے عظیم دانشور امام موسی صدر کو قذافی کی سفاک حکومت کی جیلوں سے رہا کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ آج امام موسی صدر کے زندہ ہونے کی امید پہلے سے کہیں زیادہ ہے، اور ایرانی پارلیمنٹ امام موسی صدر کی رہائی کے مسئلے کو سنجیدگي سے دیکھ رہی ہے اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ واضح رہے کہ امام موسی صدر پچیس اگست 1978 کو لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذافی کی باضابطہ دعوت پر لیبیا گئے تھے اور وہاں وہ چھ دن کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
9 مارچ 2011 - 20:30
News ID: 230535
ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کاظم جلالی نے کہا ہے کہ لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذافی کی جیل سے امام موسی صدر کی رہائی عالم اسلام کا مطالبہ ہے۔